کہارام بن کی سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن//سنیچر کی صبح چندرکوٹ سے راجگڑھ جا رہی ایک ٹاٹاسومو کو ک±نڈا کے مقام پر پیش آئے دلخراش سڑک حادثے میں 11 لوگوں کے جان بحق ہونے پر سرپنچ گھاڑی اشتیاق احمد لون نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی اس کیساتھ ہی مہلوکین کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ساتھ ساتھ حادثے میں زخمی ہوئے مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کی مہلوکین کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے فی کنبہ سرکاری امداد دی جائے اور زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے لون نے مزیدکہا کہ زخمیوں کا علاج بہتر طریقے سے کیا جانا چاہئے اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ سڑک حادثے کی وجہ سڑک کی خستہ حالی ہے اور سڑک کی خستہ حالی کی ذمہ وار پی ایم جی ایس وائی کیساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ رام بن بھی ہے کیونکہ ہم نے کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں یہ بات لائی کی اس سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہے لیکن انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہ دی اور نتیجہ آج یہ دلخراش سڑک حادثہ ہے اشتیاق لون کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اوور لوڈ بھی تھی اور اس کی ذمہ وار بھی انتظامیہ ہی ہے انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اس کی ساتھ ساتھ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کرول کمیت سڑک کی حالت بھی کافی خستہ ہے او انتظامیہ کو چاہیے کہ اس سڑک کی حالت بہتر بنانے کی کوشیش کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی دوسرا حادثہ پیش نہ آئے انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ دوردراز کی رابطہ سڑکوں کی جائزہ لینے کیلئے ایک ٹیم کی تشکیل دیں اوع ان سڑکوں کی حالت کی رپورٹ طلب کریں۔