نائٹنگیل پری اسکول ریہاڑی میں ایک اہم تقریب کا انعقاد

0
0

ایک بچے کی نشو نما ملک کے مستقبل کی نشونما ہے: پریا سیٹھی
لازوال ڈیسک
جموںنائٹنگیل پری اسکول ریہاڑی میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں یو کے جی کے طلاب کو الوداعی پارٹی بھی دی گئی ۔اس موقع پر سابق وزیر اور بھاجپا لیڈر پریا سیٹھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وہیں طلاب نے اپنے ہنر دکھائے اور طلاب کے والدین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر پریا سیٹھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے چار سالہ دور میں انہوں نے بچوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی ہے جس پر انہوں نے اسکول انتظامیہ کی سراہنا کی ۔موصوفہ نے اسکول اسٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بچوں میں پڑھنے کی عادات ڈالی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک پری اسکول بچے کی نشو نما ملک کے مستقل کی نشو نما ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا