کشتواڑ کے ناگسینی گاﺅں میں پتھر گرنے سے ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ// کشتواڑکے تحصیل ناگسنی گاﺅں بٍڈا میں بیتی رات شام کے پانچ بجے کے قریب پتھر گرنے سے 32 گھر بال بال بچ گئے۔اسی سلسلہ میں ناگسینی کے بڈا گاﺅں کے مقامی لوگوں نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بیتی رات شام کے قریب گاﺅں کے ا±پر سے چٹان سے بڑے بڑے پتھر گر ے اور مقامی شخص عالم میر کے مکان کو پتھروں کے گرنے سے نقصان پہنچا ہے یعنی کی مکان کریک ہو چکا ہے۔ مقامی لوگوں نے آج صبح پڈیارنہ چوکی پر ایک تحریری رپورٹ دی کہ پتھروں سے کل لوگ بال بال بچ گئے ہیں پر وہاں لوگوں کو رہنا اب نا ممکن ہے۔پولیس چوکی پڈیاربہ چوکی انچارج راجندر کمار موقعہ پر پہنچ کر جایزہ لیا ۔جس میں عالم میر کو وہاں سے کسی دوسری جگہ رہنے کی ہدایت دی ہے اور چوکی انچارج نے بھی کہا کہ وہاں پر پورے گاﺅں کو خطرہ ہے۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے پ±ر زور مانگ کی ہے کہ علاقہ میں ٹیم کو تشکیل دے کر معائنہ کرنے بھیجیں جس سے مقامی لوگ پھر سے زندگی بسر کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا