یو این آئی
براٹسلاوا،// سلوواک میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سلوواک کی اعتدال پسند وکیل اور کمیونٹی کارکن زوزانہ کیپٹووا نے 40 فیصد پولنگ اسٹیشن کی گنتی کے بعد 39 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے را¶نڈ میں برتری حاصل کر لی ہے ۔ ریلیز کے مطابق“یوروپی کمیشن کی ڈپٹی اسپیکرماروس سیفکووک 18.8 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے مقام پر جبکہ سپریم کورٹ کے سابق جج ھارابین 14.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں. دیگر 10 امیدواروں کو 0.07 سے لے کر 10.5 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں”۔کیپٹووا نے کہا“میں مانتی ہوں کہ میں انتخابی نتائج کی طرف سے حیران ہوں اور میں اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں اس کوجمہوریت میں تبدیلی کے لئے لوگوں کی خواہش کے طور پر دیکھتی ہوں”۔سلوواک کے انتخابی عمل کے مطابق کسی بھی امیدوار کو پہلے را¶نڈ میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے ضروری ہوتے ہیں۔ لیکن اگر کسی کو بھی اکثریت حاصل نہیں ہے تو سب سے ٹاپ دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے ، جسے 30 مارچ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔اسپوتنک