اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی جانب سے یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب منعقد

0
0

مختلف شعئبہ جات میں بہترین کا ر کردگی دکھانے والوں کو نوازہ گیا ۔
ونے شرما
ادھمپور//اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں مختلف فیلڈ میں اودھم پور کا نام روشن کرنے والے آفیسر کی ماو¿ں اور 9 مارچ کو کروائی گئی ہینڈبال مقابلہ کی پہلا اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو نوازا گیا۔ اس پروگرام میں کیپٹن توشار مہاجن، KAS، عدالتی اور پروفیسر وغیرہ کی ماو¿ں کو نوازہ کیا گیا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج بیاس ادھمپور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رپی پاپو جی رہے ۔اس کے بعد مہمان خصوصی ڈاکٹر رپی پابو جی کی طرف سے وہاں پر موجود تمام کو کہا کہ آج موجودہ وقت میں ودیارتھی پریشد جس طرح سے مختلف طرح کی سرگرمیاں کر معاشرے کے اندر ایک نئی سوچ کے ساتھ نوجوانوں کے اندر ایک جوش پیدا کر رہی ہے اور ایک صحیح سمت میں کام کر رہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج جب بھی کوئی انسان بڑا بنتا ہے تو اس کے پیچھے اس کی ماں کا سب سے بڑارول ہوتا ہے۔ اس کے بعد پریشد کی جانب سے ایک رکن نے خواتین کے حوالے سے اپنے بیان میں خواتین کا کردار اور موجودہ وقت میں ملک کے لئے معاشرے کے لئے اور ایک خاندان کے لئے کیا ہونا چاہئے اچھے سے بتایا انہوں نے کہا کہ آج ہم خواتین کو فخر ہونا چاہئے کہ ہم اس بھارت ملک کے اندر رہ رہے ہیں جہاں پر عورت کو پوجا جاتا ہے وہ بھارت کی روایت برسوںسے چلی آ رہی ہے آج بھی اسی طرح چل رہی ہے۔اس کے بعد ادھمپور کے شرکاءجنہوں ادھمپور کا نام مختلف شعبہ میں روشن کیا ہے جیسے کیپٹن توشار مہاجن کے ماں جی کو نوازا گیا اور ادھمپور کے دوسرے لوگوں کو بھی نوازا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا