نیوزیلینڈ کی دو مساجد پر بزدلانہ حملے کے شہداءکو مفتی نذیر احمد قادری کا خراج تحسین

0
0

ایم شفیع رضوی
جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمة الزہرا کے بانی اور سرپرست اعلی و صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے نیوزی لینڈ میں مسجد میں شہید ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام اس وقت غمزدہ کمبوں کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں مفتی موصوف نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک اور بہت ہی بزدلانا واقعہ پیشوا ہے جس کی مذمت کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کن الفاظوں کے ساتھ اس واقعے کی مذمت کی جائے جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس دہشتگرد نے نہتے مسلمانوں کا خون بہا کر بہت بڑا ظلم کیا ہے حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ تمام ممالک مل کر آپس میں ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں جس سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جا سکے دہشت گردی تمام ممالک کے لئے ایک ناسور بن چکی ہے جس کا خاتمہ کرنا ازحد ضروری ہوچکا ہے حضرت مفتی موصوف نے کہا کہ میں اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ تمام مرحومین کی اللہ رب العزت بخشش فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے کہا کہ جب تک تمام ممالک آپس میں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تو اس وقت تک ہر ایک ملک کو کبھی نہ کبھی اس قسم کے واقعات سے دوچار ہونا پڑے گا اب وقت کی یہ پکار بن چکی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کیا جائے حضرت مولانا موصوف نے نیوزی لینڈ کی حکومت کا اور وہاں کی انتظامیہ کا بھی شکر یا ادا کیا ہے کہ انہوں نے اس دہشتگرد کو گرفتار کر لیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اسے کڑی سے کڑی سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچائے گی اور دہشتگردوں کی سوچ رکھنےوالوں کے لیے ایک مثال بن جائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا