ریاست جموں و کشمیر مقسم سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں : سرجیت سنگھ سلاتھیہ
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر کی بدلتی قسمت میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے نیشنل کانفرنس سیکریٹری اور سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے یہاں حلقہ انتخاب وجے پور کے سیہاج رزورٹ کھود سلاریاں رام گڑھ میں ایک تقرب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن اور یکجہتی کو مضبوط کرنے کیلئے نوجوانوں کو ایک اہم کردار ادا کرنا چاہئے جو منقسم طاقتوں کے خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ چکا ہے جب نوجوان ریاست کے سیکولر ماحول میں نفرت کا زہر ڈالنے والوں کے خلاف یکجہ ہو کر لڑائی لڑے گی۔موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں منقسم سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔اس موقع پر ضلع سیکریٹری این سی اوم پرکاش اتری، بلاک صدر موہن سنگھ پٹی، سرپنچ درشن سنگھ، تجندر سنگھ و دیگران شرکت کی ۔