دیہی خواتین اب بھی دیہی شہری صحت تقسیم میں نظر انداز محسوس کر رہی ہیں :ڈاکٹر سوشیل شرما
لازوال ڈیسک
جموںڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم نے سدھ شری ہنومان دھم بڈیال قاضیاں آر ایس پورہ میں ایک روزہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں تین سو کے لگ بھگ مریضوں کی طبی جانچ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سوشیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کئی طرح کی نا برابریوں پر روشنی ڈالی ۔موصوف نے کہا کہ دیہی خواتین آج بھی کئی طرح کی نا برابریوں کا سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی اور دو ر دراز کے علاقہ جات میں طبی سہولیات کا اہتمام کیا جا رہا ہے لیکن آج بھی دیہی لوگوں میں ایک شہری علاقہ جات کے لوگوں کے مد مقابل ایک وقفہ ہے ۔شرما نے کہا کہ دیہی خواتین اب بھی دیہی شہری صحت تقسیم میں خود کو نظر انداز محسوس کر رہی ہیں۔وہیں سدھ شری ہنومان دھم سیریٹیبل ٹرست کی انتظامیہ کمیٹی کے ارکان سوامی نرندر داس،انیرودھ داس، ستوندر پال سنگھ، انو راگ شرما، پوپندر پال نے ڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم کی طبی کیمپ منعقد کرنے پر سراہنا کی ۔علاوہ ازیں کیمپ میں ڈاکٹر دھنیشور کپور اور ڈاکٹر پربھات سنگھ نے کیمپ میں اپنی خدمات انجام دیں جبکہ پیرامیڈکس اور رضاءکاروں میں گورو شرما ، روہت کھجوریہ، سوریش رینا، وجے شرما ،سبھاش شرما، کمل کشور، ہروندر سنگھ، اکشے کمار، راگھو راجپوت، وکاس کمار، گورو گپتا، انکوش کوہلی، راجندر سنگھ، وکاس سبھروال، روہت کمار، راجکمار اور راجیو ووہرہ بھی شامل ہوئے ۔