ہجرت کے دوران کئی طرح کے آلام و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے
لازوال ڈیسک
جموں معروف اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں یہاں جموں میں ایک اہم جلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں گجر بکروال طبقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر طبقہ کے سماجی اور معاشی معایر پر شرکاءنے تبادلہ خیال کیا ۔وہیں شرکاءنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی ہجرت کے دوران کئی طرح کے آلام و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو قبائلیوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت پر ایک جامع سروے کروایا جائے اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو اسکیم کے تحت بی پی ایل زمرے میں لایا جائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے قبائلی طبقہ کے افراد کو مرکز اور ریاست کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کی افادیت سے استفادہ حاصل نہ ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے قبائل کا خصوصی سماجی ، اقتصادی سروے کیا جائے۔جس کے نتیجے میں قبائلیوں کو سماجی سیکیورٹی اسکیم اور بی پی ایل اور دیگر موبائل کارڈز فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے زور دیا کہ ‘قبائلی علاقوں تک رسائی حاصل کرنے کے معاملے پر خصوصی سروے’ بھی ضروری ہے کہ وہ خواتین اور بچے کی صحت، غذائیت، امیجائزیشن، بزرگ صحت اور دیگر بیماری سمیت اپنے صحت کے مسائل کو حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کونیم قبائلیوں میں بڑھتی ہوئی مشکلات سے نمٹنے کی کوششوں کی ضرورت ہے ۔وہیں اسکولوں میں ڈراپ آو¿ٹ کی شرح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گوجر،بکروال طبقہ کے بچوں کی ایک بڑی تعداد ہے جس کے لئے لازمی طور پر تعلیم حاصل کرنے کے نظام کو مدنظر رکھا جانا چاہئے۔اس موقع پر اسحاق چوہدری، نوید چوہدری، چوہدری ایم امین، چوہدری مجید، خیر الدین چوہدری، نوشاد چوہدری و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔