یو این آئی
سری نگر جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیش آئے خاتون ایس پی او کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کی ہے۔عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘جنوبی کشمیر میں ایک خاتون ایس پی او کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ میں اس کارروائی کی مذمت کرتا ہوں اور سوگوار کنبے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں’۔محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘میں اس ظالمانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتی ہوں۔ میں سوگوار کنبے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں۔ موت و تباہی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے’۔