یو این آئی
کرائسٹ، چرچ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے والا 28 سالہ آسٹریلیائی برینٹن ٹیرنٹ پرہفتہ کی صبح قتل کا الزام عائد کیا گیا۔خیال رہے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں جمعہ کو کئے گئے دہشت گرد انہ حملوں میں کم از کم 49 افراد ہلاک اور 48 افراد زخمی ہو گئے .۔اس حملے کے ے بعد ٹیرنٹ کو دو دیگر آسٹریلیائی شہریوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ٓارڈرن نے ہفتہ کی صبح عوام کے درمیان بار باردوہرایا کہ دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر نیوزی لینڈ کے ہتھیار قانون کو تبدیل کیا جائے گا۔دہشت گردانہ حملوں کے بعد پانچ ہتھیار برآمد کئے گئے جن میں سے دو نیم خود کار بندوقیں ہیں۔دیگر ہتھیاروں اور آتشیں اسلحہ کو بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے ۔محترمہ آرڈرن نے کہا،“ پتہ چلا ہے کہ قاتلوں کے پاس بندوق کا لائسنس تھا۔ ہمارے ہتھیار قانون کو تبدیل کیا جائے گا”۔تین مشتبہ ابھی حراست میں ہیں۔ وہ تمام آسٹریلوی شہری ہیں لیکن وہ نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا کی کسی بھی نگرانی ایجنسی کی فہرست میں نہیں ہیں۔ گرفتار چوتھے شخص کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہونے پر اسے چھوڑ دیا گیا۔ٹیرنٹ پر قتل کا الزام ہے . دو دیگر اب بھی حراست میں ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے قتل کا براہ راست ویڈیو جاری کیا تھا۔نیوزی لینڈ میں اختتامی ہفتہ کے دوران کے اہم عوامی پروگراموں کومنسوخ کر دیاگیا ہے