قرض کی ادائیگی میں ناکامی ،ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی

0
0

یو این آئی
حیدرآباد قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ گزشتہ شب اے پی کے ضلع پرکاشم کے الی ناگارم گاوں میں پیش آیا۔پولیس او رپڑوسیوں کے مطابق یہ خاندان ساہوکاروں کو قرض کی رقم کی ادائیگی میں ناکام رہا جس کے سبب مایوسی کے عالم میں اس خاندان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔مہلوکین کی شناخت 45سالہ جے راگھویندرا،35سالہ ایشورماں،13سالہ ویشنوی اور 10سالہ ورالکشمی شامل ہیں۔راگھویندرا کے چار ارکان خاندان نے سافٹ ڈرنک میں کیڑے مار دواملاتے ہوئے اس کو پی لیاجس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی ۔اس واقعہ کا ہفتہ کی صبح اُس وقت علم ہوا جب پڑوسیوں نے دیکھا کہ ان افراد کی لاشیں ان کے مکان کے ہال میں پڑی ہوئی ہیں۔پڑوسیوں نے اس خصوص میں پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا