یو این آئی
نئی دہلیبہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر‘اصل ایشوز’ سے عوام کی توجہ بھٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انھوں نے اپنے پرچار پر 3044 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ مسٹر مودی اپنے پورے دور حکومت کے دوران سنگ بنیادجیسے پروگراموں میں مصروف رہے ہیں اور اب غربت اور روزگار جیسے مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں. وزیر اعظم اصل ایشوز پر انتخابی بحث روکنے کیلئے گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں۔بی ایس پی سربراہ نے کہا“پی ایم مسٹر مودی زیادہ تر سنگ بنیاد وغیرہ میں ہی مصروف رہے اور اشتہارات پر 3044 کروڑ روپیہ خرچ کیا۔ اس سرکاری فنڈز سے اترپردیش جیسی پسماندہ ریاست کے ہر گا¶ں میں تعلیم اور اسپتال کا انتظام ہو سکتا تھا لیکن بی جے پی کے لیے مہم کی زیادہ اہمیت ہے تعلیم اور مفاد عامہ کی نہیں”۔انھوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کی بدترین ناکامیوں کو چھپا رہے ہیں۔ اس کی سخت مذمت کی جانی چاہئے اور عوام کو ایسی کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا“بی جے پی اور پی ایم مسٹر مودی اپنی حکومت کی ترین ناکامیوں پر سے لوگوں کی توجہ بانٹنے اور غربت اور بے روزگاری وغیرہ کے عوامی مفاد کے ایشوز کو حقیقی انتخابی بحث بننے سے روکنے کے لیے ہر قسم کے گڑے مردے اکھاڑنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، جو قابل مذمت ہے . عوام ہوشیار رہے ۔