مسعود اظہر کے معاملے میں ہندوستان کو عالمی حمایت حاصل ہوئی: سشما

0
0

یواین آئی
نئی دہلیہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ اسے پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کے لیے عالمی برادری کی قابل ذکر حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس سلسلے میں ہندوستان کی سفارت کاری ناکام نہیں رہی ہے۔ وزیر خارجہ سشماسوراج نے ٹویٹ کیا کہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کےلیے عالمی برادری کا غیر متوقع حمایت حاصل ہوئی ہے۔ محترمہ سوراج کا یہ بیان فرانس نے اظہر کی تمام جائداد کو ضبط کرنے کا اعلان کرنے کے بعد ا?یا ہے۔ فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ یوروپ کے دیگر ممالک سےبھی مسعود اظہر کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد، تنظیموں یا گروہوں کی فہرست میں رکھنے کی تجویز رکھی تھی۔ وزیر خارجہ نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے ہندوستان کی سفارت کاری کی ناکامی کے الزامات پر کہا کہ ایسے الزامات عائد کرنے والے رہنما حقائق کی جانچ پڑتال کریں تو پائیں گے کہ ہندوستان 2009 میں اکیلاکھڑا تھا لیکن ا?ج 2019 میں ہندوستان کو پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں مسعود اظہر پرپابندی عائد کرنے کی تجویز امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے پیش کی تھی جسے سکیورٹی کونسل کے 15رکن ممالک میں سے 14 کی حمایت حاصل ہوئی۔ ا?سٹریلیا، بنگلہ دیش، اٹلی، جاپان، تجویز پیش کرنے میں پیش پیش رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے والی کمیٹی کے دائرے میں لانے کےلیے چار تجویز لائی گئی تھی۔ 2016 میں ہندوستان کی تجویز کو مشترکہ طور پر پیش کرنے والوں میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا