یواین آئی
نئی دہلیکانگریس نے جمعہ کو کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کو کسی بھی ریاست میں اتحادمیں کوئی دقت نہیں ہے اور معمولی اختلافات دورکرلیے جائیں گے۔کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بنیادی مقصدلوگوں کے حق میں نظم ونسق چلاناہے۔انھوں نے وزیراعظم نریندرمودی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کا دیگر پارٹیوں کےساتھ اتحاد کسی شخص کےخلاف نہیں بلکہ ہندستان کے لوگوں کےلئے ہے۔انھوں نے کہاکہ بہار سمیت کسی بھی ریاست میں کانگریس کو انتخابی اتحاد کرنےمیں کوئی دقت نہیں ہے۔اس کے باوجود اگر کوئی اختلاف یا پریشانی ہے تو اسے دورکرلیاجائیگا۔ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا کی بھی بھیم سینا کےسربراہ چندر شیکھرآزاد کی ملاقات کے سلسلہ میں انھوں نے کہاکہ کانگریس ہمیشہ سےاظہاررائے کی آزادی کے حق میں ہے اور جہاں کہیں بھی لوگوں کی آوازدبائی جائیگی توپارٹی وہاں درہے گی۔کانگریس کے کئی لیڈروں کے بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہونے پر کہاکہ مسٹر مودی ’کانگریس مقت بھارت ‘بنانے چلے تھے لیکن اب ’کانگریس یکت بی جے پی ‘بن رہی ہے۔