پکھر پورہ کے درجنوں گاو¿ں بجلی سے محروم

0
0

محکمہ بجلی کی عدم توجہی کے خلاف لوگ برہم
منظور پکھر پوری
بڈگام // پکھر پورہ کے درجنوں گاو¿ں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم ہےں جبکہ محکمہ بجلی کی عدم توجہی کے خلاف لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ اور اس کے درجنوں گاو¿ں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی آنکھ مچولی اور بار بار کے خلل کے نتیجے میں سورج ڈوبنے کے ساتھ ہی گ±ھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے اگرچہ انہیں دن میں دو گھنٹے بجلی سپلائی کی جاتی ہے تاہم بجلی سپلائی میں باربار خلل نے علاقہ کے لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار کیا ہے جبکہ محکمہ بجلی کی علاقے کے تئیںعدم توجہی کے خلاف لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی کو یقینی بنا یا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا