سروڑی نے نیوزلینڈ میں مساجد میں بزدلانہ حملے کی مذمت کی

0
0

کہا تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہے
لازوال ڈیسک
کشتواڑجموں وکشمیر ممبر الیکشن منیجمنٹ اینڈ کمیٹی و نائب صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی غلام محمد سروڑی نے نیوزلینڈ کے کرائسٹ چرچ سٹی میں دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ۔واضح رہے اس بزدلانہ حملے میں 49ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس ضمن میں سروڑی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امن اور انسانیت کے سامنے یہ ایک سیاہ ترین سانحہ ہے ۔موصوف نے اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بزدلانہ حملے پر سخت دکھ ہے ۔انہوں نے اس حملہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا