چنار کشمےر کی پہچان۔ کشمیری زبان میں اسے بونی کا نام دیا جاتا ہے

0
0

گاندربل مےں چنار کا پےڑلگا کر ضلع ترقےاتی کمےشنر نے کےا چنار شجر کاری مہم کا آغاز
مختار احمد
گاندر بل //چنار کو کشمےر کی پہچان قرار دےتے ہوئے ضلع ترقےاتی کمےشنر گاندربل نے منی سےکٹرےٹ گاندربل کے احاطے مےں چنار کا پےڑلگا کر چنار شجر کاری مہم کا آغاز کےا۔اس موقعہ پر حاضرےن سے مخاطب ہوتے ہوئے ضلع ترقےاتی کمشنرگاندربل ہشمت علی نے لوگوں سے زےادہ سے زےادہ چنار کے پےڑ لگانے پر زور دےتے ہوئے کہا کہ چنار کشمےر کی شان اور پہچان ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اےک چنار کے پےڑ کو درخت بنے مےں دہائےوں کا رعرصہ لگتا ہے اور ہمارے پُرخوں نے جو اپنے دور مےں چنار لگائے اس سے آج ہم استفادہ کرتے ہےں اور جو چنار کے درخت آج ہم لگائےں گے اس سے ہماری آنے والی نسلےں مستفےد ہونگی ۔اُنہوں نے کہا چونکہ گاندربل پہلے ہی چنار باغوں اور تعداد کے لحاظ سے مشہور ہے اور ہمےں اس مےں اور اضافہ کرنے مےں پہل کرنے کے علاوہ اُنہوں نے متعلقہ محکمہ پر بھی زور دےا کہ وہ ضلع مےں موجود چنار وں کی حفاظت کے لئے کارگر اقدام کرےں ۔اس موقعہ پر ضلع کے کئی افسران بھی موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا