اعلیٰ پیر منڈی میں بجلی کا فقدان،عوام سراپا احتجاج

0
0

ایکس ای این پونچھ نے چند دنوں میں بجلی بحال کرنے کی کروائی یقین دہانی
وسیم حیدری
منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ اعلیٰ پیر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے جمعہ کو سراپا احتجاج ہو کر انتظامیہ خصوصاً محکمہ بجلی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا – ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے اعلیٰ پیر محلہ میں بجلی نہیں چل رہی جس کی وجہ ٹرانسفارمر خراب ہونا بتائی گئی اور اسے مرمت کے لئے اتارا بھی گیا لیکن اب تک اسے مرمت کے لئے منتقل نہیں کیا گیا ہے جس وجہ سے عوام لگاتار بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے – سراپا احتجاج لوگوں نے قریب ایک دو گھنٹے سڑک کو بند رکھا جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت مفلوج رہی – اس حوالے سے نائب تحصیلدار منڈی آزاد احمد اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ان کی پریشانی کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران تک بات پہنچا کر اس کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور احتجاج کو منسوخ کروا دیا جس کے بعد شام کو ایکس ای این پونچھ مقبول نائک تحصیلدار منڈی جاوید اقبال چوہدری اور نائب تحصیلدار آزاد احمد نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور آنے والے چند دنوں میں بجلی بحال کروانے کی یقین دہانی کروائی – واضح رہے کہ تحصیل صدر مقام منڈی میں بھی ایک ٹرانسفارمر 3 دن سے مرمت کے لئے لے جایا گیا ہے لیکن ابھی تک واپس نہیں لایا گیا اور وہاں کی عوام بھی بجلی کے بحال ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا