غریب عوام کو لوٹنا اب عام ہوچکا: فرید ملک
ریاض ملک
منڈی//سب ضلع ہسپتال منڈی میں کھلے عام غریب عوام کا خون چوس کر ان سے پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ ذرایع کے مطابق منڈی ہسپتال میں تعینات میڈکل اسسٹنٹ محمد اسلم کی طرف سے اپنے مفاد کے لیے غریب عوام سے رشوت لے کر عمر کی سرٹیفکیٹ دی جاری ہیں ۔جب کہ ایک میڈکل سرٹیفیکیٹ کی 20 روپے فیس ہے لیکن میڈیکل اسسٹینٹ لوگوں سے دو سو چار سو کے حساب سے پیسے وصول کر رہا ہے۔اس موقعہ پر پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ کے چیئر مین محمد فرید ملک نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منڈی اسپتال میں کھلے عام چور بازاری ناقابل برداشت ہے۔ ایسے رشوت خوروں کو کبھی بھی بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے ہی رشوت خوری ہوتی رہی تو غریب عوام کا جینا دشوار ہو جائے گا۔ اسی رشوت خوری کی وجہ سے غریب عوام کے کام کاغذوں تک ہی محدود رہتے ہیں۔ اور لوگوں کو ان کا حق نہیں ملتا۔ فرید ملک نے کہا کے ایسے رشوت خور شخص کے خلاف کڑی سے کڑی کاروائی کی جائے۔ تا کہ دوبارہ کوئی بھی ایسا کام کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے اگر ایسے ہی رشوت خورں کو بڑہاوا ملتا رہا تو غریب عوام کا کیا ہو گا۔ اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی باقی کے قابل آفیسران بدنام ہو رہے ہیں۔ فرید ملک نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے رشوت خورں کے خلاف سخت کاروائی کرے-اس بارے میں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے یقین دہانی کروائی کے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاے گی –