دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے لئے بڑا دھچکا :سورجیوالا
یواین آئی
نئی دہلیکانگریس نے سیکورٹی کونسل میں مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے میں چین کے رخ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے لئے بڑا دھچکا ہے اور اس سے صاف ہو گیا ہے کہ چین پاکستان میں معلنہ دہشت گردی کے ساتھ کھڑا ہے۔کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رند?پ سنگھ سرجےوالا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسعود کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار نہیں دیاجانا سفارتی ناکامی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی متذبذب اور بہت کمزور رہی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ جیش محمد کا سرغنہ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دلوانے میں چین نے پھر رکاوٹ کھڑی کردی۔امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی حمایت کے باوجود چین کے ویٹو کی وجہ سے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار نہیں دلوائے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پنڈت جواہر لال نہرو کی طرف سے چین کو طاقتور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور ’تحفہ‘ مقام دلانے سے متعلق الزام پر انہوں نے کہا کہ جب بھی بی جے پی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ہوجاتی ہے، تو اسے پنڈت نہرو کو یادا?جاتے ہیں۔ اپنی ناکامی کو وہ پنڈت نہرو کے ڈھال میں چھپانے کی کوشش شروع کردیتی ہے۔مسٹر سرجے والا نے کہا کہ 1945 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قائم کی گئی تھی اور اس وقت ہندوستان آزاد نہیں ہوا تھا۔ اس کے بعد اب تک اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کے دورے کے دوران، چین نے ڈوکلام میں فوجی کمپلکس بنادیا۔ چین نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں چین-پاکستان اقتصادی کوریڈور بنادیا ہے۔ اروناچل پردیش کی سرحد پر سرنگ بنا دیا ہے اور سکم کے نزدیک اس نے اپنا ایئر بیس بنا لیا ہے لیکن مودی حکومت اس کی ان سب سرگرمیوں سے بے خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی نہیں حال ہی میں، چین نےوزیر اعظم نریندر مودی کے اروناچل دورے کی بھی مخالفت کی تھی۔ اس سے پہلے اس نے اتراکھنڈ اور ہماچل میں گزشتہ پانچ سال کے دوران کئی بار ہوائی سرحد کی خلاف ورزی کی ہے لیکن مودی حکومت نے اس پر کوئی سخت قدم نہیں اٹھایااور وہ ’جھولا جھولنے اور گلے لگنے‘ کی سفارتکاری میں ہی مصروف رہی۔