چین کی پیداوار پر 500فیصد ٹیکس لگانے کا مطالبہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلیکاروباریوں کی تنظیم آل انڈیا مارچینٹ فیڈریشن نے چین کی پیداوار پر 500 فیصد تک درآمد ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ 19 مارچ کو پورے ملک میں چینی اشیا کی ہولی جلائی جائے گی۔ فیڈریشن نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین کے ذریعہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد اعلان کرنے کی تجویز پر ویٹو کرنے اور مسلسل پاکستان کی مدد کرنے پر زبردست تنقید کیا ہے اورپورے ملک کے تاجروں سے چینی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔ آنے والے 19 مارچ کو پورے ملک میں ہزاروں مقامات پر تاجر چینی سامان کی ہولی جلائیں گے ۔ فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چین سے ملک میں آنے والی اشیا کے درآمد پر 300 سے 500 فیصد سرحدی ٹیکس لگایا جانا چاہئے ۔ فیڈریشن کے صدر بی ایس بھرتیا اور جنرل سکریٹری پروین کھنڈیل وال نے کہا ہے کہ چین کے لئے ہندوستان ایک بڑا بازار ہے اور اگر اس سے چین کو بے دخل کردیا جائے تو اس سے چین کی معیشت کو زبردست جھٹکا لگے گا۔ اس لئے چینی اشیا کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ اس قومی مہم میں ٹرانسپورٹ، چھوٹی صنعتوں، ہاکرس، گاہکوں وغیرہ کے علاوہ قومی تنظیموں کو بھی جوڑا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا