بی جے پی ذات پات کو ہتھکنڈے بناکر انتخابات جیتتی ہے :مایاوتی

0
0

یواین آئی

لکھن¶بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر الزام لگایا ہے کہ وہ ذات پات،فرقہ وارانہ اور غریب مزدور مخالف ہے ۔مایاوتی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ بی جے پی ‘سام ،دام ،دنڈ،بھید’ جیسے ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے انتخابات میں جیت حاصل کرتی ہے ۔ بی ایس پی کی صدر نے جمعرات کو ریاست کے دارالحکومت میں پارٹی کے ریاستی اور اور بلاک سطح کے عہدے داران کی میٹنگ میں یہ بات کہی۔انہوں نے میٹنگ میں پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی۔ محترمہ مایاوتی نے پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے پورا ملک پریشان ہے اور اس کے تاناشاہی حکومت سے لوگ نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ملک اوراترپردیش میں بی جے پی کی حالت کافی خراب ہے اور اسے مرکز میں اقتدار ہاتھ سے جانے کا ڈر ستا رہاہے ۔ بی ایس پی صدر نے بی جے پی کو جھوٹے وعدے کرنے میں سب سے اول بتایا اور کہا کہ مرکز میں اس کے پانچ سال کی حکومت کے دوران ملک کی 130کروڑ عوام مہنگائی ،غریبی اور بے روزگاری کی مار جھیلتی رہی ہے ۔ انہوں نے اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی(ایس پی)کے ساتھ اتحاد کے بارے میں عام لوگوں کی رائے کے بارے میں بھی عہدے داروں سے پوچھا۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی اور ایس پی کی قیادت کی اپیل کا عوام پر بہتر اثر پڑا ہے اور متحد ہوکر بی جے پی کو مرکز کے اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے میں اس سے مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا