18برس:جنگ سے تنگ !

0
0

امریکی ممبران پارلیمنٹ نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کی اپیل کی
یواین آئی

واشنگٹنامریکی ممبران پارلیمنٹ نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کے ساتھ 18برسوں سے چل رہی جنگ کو اب ختم کرے ۔ یہ جنگ امریکی تاریخ میں سب سے لمبے عرصے سے جاری ہے ۔ ریپبلکن پارٹی کے سنیٹر رینڈ پال اور ڈیموکریٹک پارٹی کے سنیٹر ٹام اڈال نے ‘دی اٹلانٹک’ نامی ویب سائٹ میں شائع اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ “جلد ہی افغانستان میں ایک ایسا تاریخی لمحہ آئے گا جب امریکی فوج وہاں سے ہٹے گی اور برسوں سے چل رہی جنگ کا خاتمہ ہوگا۔” ہمیں امریکیوں کی بات سنی چاہئے جو مشرق وسطی میں چل رہی جنگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ پال اور اڈال نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی مسلسل موجودگی سے افغانستان کے لوگ اپنے ملک کی تعمیر نو اور مرکزی حکومت کو مستحکم کرنے میں اہل نہیں بن پائیں گے ۔ دونوں سنیٹروں نے گزشتہ ہفتہ مشترکہ طور سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پنٹاگن سے کہا تھا کہ وہ ایک سال کے اندر افغانستان سے امریکی فوج ہٹانے کے بارے میں منصوبہ بنانے کو کہا تھا۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کی راجدھانی دوحہ میں منگل کو ہوئی بات چیت کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے دوران مثبت رفت کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ سال 2001 میں امریکہ کے افغانستان میں فوج بھیجنے کے بعد سے اب تک مجموعی طور سے 2400 فوجی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے افغانستان امدادی مشن کے مطابق سال 2018 میں افغانستان میں سب سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران 3804 شہریوں کی موت ہوگئی ہے اور 10993 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا