شاہراہ گاڑیوں کے لئے کھلی

0
0

یواین آئی

سرینگروادی کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو گذشتہ ہفتے چٹانیں کھسک آنے اور تازہ بارشوں کے باعث درماندہ ہوئی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ چٹانیں کھسک آنے اور تازہ بارشوں کے باعث شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں جمعرات کو پہلے ان ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی اس دوران کسی بھی جانب کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ تمام درماندہ گاڑیاں منزل مقصود تک پہنچنے کے بعد ہی لیا جائے گا۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے وادی میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر صوبہ لداخ کو وادی کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ سال گذشتہ کے ماہ دسمبر سے مسلسل بند ہے۔قابل ذکر ہے کہ شاہراہ ناسازگار موسمی حالات کے پیش نظر بسا اوقات ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند ہی رہتی ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناگوں مسائل ومشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا