بی جے پی ایک امن پسند جماعت

0
0

مذہب کے نام پر سیاسی نہیں کرتی: اویناش رائے کھنہ
یواین آئی

سرینگربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر اور کشمیر امور کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ ان کی جماعت ایک امن پسند جماعت ہے جو ملک میں امن چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا مذہب، زبان اور ذات پات کے نام پر سیاست نہیں کرتی۔ کھنہ نے یہ باتیں جمعرات کو یہاں شیر کشمیر پارک میں منعقدہ بھاجپا کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ پارٹی نے اس ریلی کے ساتھ وادی کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے لئے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ کھنہ نے کہا ’بھارتیہ جنتا پارٹی ایک امن پسند جماعت ہے۔ یہ ملک میں امن چاہتی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ جہاں امن ہے وہاں وکاس ہوگا۔ ہم نے کبھی بھی کسی ذات پات ، زبان یا مذہب کو لیکر سیاست نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس اسٹیج پر اعلان ہوا کہ اس ریلی میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں‘۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایئر سٹرائیک الیکشن کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ میرا ماننا ہے کہ اس سے چھوٹی سوچ نہیں ہوسکتی۔ ایئر سٹرائیک کا سب جماعتوں نے خیرمقدم کیا۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کشمیر میں یہ لوگ کچھ بولتے ہیں، جموں میں کچھ اور دلی میں کچھ اور۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہ فیصلہ (ایئر سٹرائیک کا فیصلہ) ملک کے مفاد میں لیا تھا۔ فوج کو پہلی بار یہ چھوٹ دی گئی کہ وہ وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گی۔ فوج نے خود طے کرکے کاروائی کی‘۔ مذکورہ ریلی میں بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول اور ریاستی نائب صدر ڈاکٹر علی محمد میر بھی موجود تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا