غذائیت کی کمی کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ضرورت:سی ڈی پی او
لازوال ڈیسک
کٹرہآئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ریاسی کی جانب سے ضلع ریاسی کے مختلف علاقہ جات میں پوشن ابھیان کے تحت کئی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں اسی سلسلہ میں ضلع ریاسی کے کٹرہ میں نوجوانوں کیلئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بی ڈی او کٹرہ ،محکمہ صحت، دیہی ترقی اور پنچائت ممبران کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی ۔وہیں پوشن ابھیان ٹیم ریاسی شرکاءکے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے عادات صحت اور غزائیت کے متعلق جانکاری فراہم کی اور نوجوانوں نے عزم کرتے ہوئے کہا کہ کوپوشن مکت بھارت کے مشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔اس موقع پر سی ڈی پی او ریاسی انجم گنائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایا ہیں اور ملک کا مستقبل صحت مند نوجوانوں میں ہے۔انہوں نے کہا جہان بچے ملک کا مستقبل ہیں وہیں غزائیت کی کمی کے خلاف ایک جنگ چھیڑنے کی ضرورت ہے۔موصوفہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غذائیت کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیا جائے۔