یوتھ کانگریس راجوری کا ایک روزہ کنونشن منعقد

0
0

زعفرانی اقتدار کے خاتمے کے آثار سامنے نظر آ رہے ہیں:ادھے بھانو چب
لازوال ڈیسک
راجورییوتھ کانگریس کمیٹی راجوری کی جانب سے ایک روزہ کنونشن منعقد کیا گیا جس میں ریاستی صدر پی وائی سی ادھے بھانو چب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی علاوہ ازیںسجاد طارق سینئر کانگریس لیڈر، اے آئی سی سی کو آر ڈینیٹر نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی ۔اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔وہیں ادھے بھانو چب نے راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے نتائج کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اقتدار میں دوبارہ آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کو تین ریاستوں میں شکست ملی ہے جس سے زعفرانی اقتدار کے خاتمے کے آثار نظر آ رہے ہیںاور کانگریس بر سر اقتدار آئے گی۔وہیں کنونشن میں کانگریس کی پالیسیاں اور پروگرام بھی منظر عام پر لائے گے ۔اس موقع پر ضلع یوتھ کانگریس صدر راجوری ابرار احمد، ندیم احمد میرریاستی سیکریٹری ،نکل شرما، رمپی گھردواج، امت سیال، امتیاز چوہدری و دیگران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا