خطہ پیر پنچال کی عوام کے ساتھ ناانصافی کی انتہا

0
0

خطہ پیر پنچال کو الگ سے پارلیمانی حلقہ بنانے کی ضرورت :مولوی فرید
وسیم حیدری
پونچھ // پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین مولوی فرید ملک نے سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سیاسی پارٹیاں پیر پنچال کی عوام کو صرف اور صرف ووٹ بنک کے طور پر استعمال کرتی ہیں کیونکہ جب بھی سیاسی پارٹیوں نے کسی لیڈر کو پارلیمانی سیٹ کی ٹکٹ دی تو جموں کے لوگوں کو ٹکٹ دی جموں والے جیت جانے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں اور پھر یہاں کے لوگ گمشدگی کا اشتہار لگاتے ہیں تب جاکر گم شدہ ایم پی نظر آتا ہے۔ مولوی فرید ملک نے کہا کہ کیا پیر پنچال کے لیڈران یہ طاقت نہیں رکھتے ہیں کہ وہ ایم پی کی کرسی پر فائز ہوکر پارلیمنٹ میں پیر پنچال کی آواز کو بلند کریں بلکل اتنی جرات ہمارے لیڈران میں ہے وہ بہت قابل ترین ہیں لیکن پیر پنچال کے سیاستدانوں کو پارٹیاں نظر انداز کرتی ہیں مولوی فرید نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہاں اس خطہ میں کوءسیاسی نیتاو¿ں کی کمی ہے یا پھر پارٹیاں جان بوجھ کر یہاں کی عوام کے ساتھ ناانصافی کرتی ہیں لیکن آخر کار یہ نا انصافی ہوتی کب تک رہے گی مولوی فرید نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر کوءسیاسی پارٹی خطہ پیر پنچال کے لیڈر کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے تو میں خود میدان میں آو¿ں گا پارلیمانی ایلکشن کے لئے اور اگر خطہ پیر پنچال سے کوء آزاد امیداور کھڑا ہوا تو اس کی حمایت کروں گا مولوی فرید نے یہ واضح طور پر کہا کہ ہم صرف اس شخص کو کامیاب کرنے کے لئے محنت ومشقت کریں گے جو بجائے جموں کے خطہ پیر پنچال کا ہو اگر کوءجموں سے یہاں وو¿ٹ مانگنے آئے اور وو¿ٹ لے کسی اور دنیائ میں غائب ہوجائے پہلے پارلیمانی ممبران کی طرح تو اس سے کہنا چاہتا ہوں کہ بس اب بہت نا انصافی کی ہے جموں والوں نے پیر پنچال کے ساتھ اب مزید برداشت نہیں ہوتا مولوی فرید نے یہ بھی کہا کہ خطہ پیر پنچال کو الگ سے پارلیمانی حلقہ بنانے کی ضرورت ہے لیکن یہ جو خطہ پیر پنچال کو وو¿ٹ بنک کے طور پر استعمال کرتے ہیں وہ نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں کی عوام ترقی کرے خطہ پیر پنچال کو تقویت ملے انہوں نے کہا کہ پیر پنچال کی عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انصاف تب ہوگا جب پیر پنچال کو الگ حلقہ بنایا جائے گا اور پیر پنچال خطہ سے ہی پارلیمانی نمائدہ ہوگا جو دہلی میں خطہ پیر پنچال کی عوام کی آواز کو بلند کرے مولوی فرید ملک نے کہا کہ اس سے پہلے جو بھی پارلیمانی ممبر بنا وہ صرف جموں والوں کے دائیں بائیں گھومتا رہا اس نے کبھی بھی پیر پنچال کے ساتھ انصاف نہیں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم پی مسٹر شرما نے بھی پیر پنچال کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے پونچھ میں ان کی گمشدگی کے اشتہار بھی نصب کیئے تھے گمشدگی درج کرانے کے بعد ایم پی موصوف نے پونچھ کا دورہ ضرور کیا تھا لیکن کام کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے یہاں خطہ پیر پنچال کی عوام کے جموں والے لیڈران سے ناراضگی کا اظہار کرتی ہے مولوی فرید نے کہا کہ خطہ پیر پنچال کی تمام تر سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بہتر نہیں ہیں سرکاری اسکولوں کی خستہ حالت ہے اسٹاف کی قلت ہے بجلی کا نظم ونسق نہیں ہے بہتر تعلیم میسّر نہیں ہے سرحدی عوام مشکلات سے دو چار ہے سرکاری ٹرانسپوڑٹ خطہ پیر پنچال میں دستیاب نہیں ہے سرکاری ایس آر ٹی سی بس سروسوں کی ضرورت ہے لیکن جب ہمارا ایم پی جموں کا ہوگا تب یہاں یہ تمام تر سوہلیات دستیاب رکھنے کی طرف وہ ایم پی توجہ نہیں دے گا مولوی فرید ملک نے خطہ پیر پنچال کی عوام سے بھی مخلصانہ اپیل کی کہ عوام صرف اور صرف خطہ پیر پنچال کے کسی لیڈر کو آپنا وو¿ٹ دے کر خطہ پیر پنچال کی تعمیر وترقی کو یقینی بنائے انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کہ سب ہندو مسلم سکھ عساءبغیر زات پات مذہب و ملت کے خطہ کی تعمیر وترقی کے لئے اتحاد اور اتفاق پیدا کریں مولوی فرید نے کہا کہ کوءمزہب آپس میں بغض اور زات پات کی اجازت نہیں دیتا ہے انہوں نے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ نوجوان نسل اپسی بھاءچارہ کو قائم رکھتے ہوئے متحد ہوکر پیر پنچال کی تعمیر وترقی کو عروج پر لائیں انہوں نے کہا کہ پیر پنچال کو 70سالوں میں دیا کیا ہے جموں اور کشمیر کو سب کچھ ملتا ہے وہاں تعمیر وترقی بھی ہے لیکن پیر پنچال کو کیوں نظر انداز کیا جاتا ہے . انہوں نے کہا کہ پیر پنچال کی عوام امن پسند اور بھاءچارے کو برقرار رکھتی ہے اس یہاں کی عوام کے ساتھ دونوں ممالک کی طرف سے سرحدوں پر ظلم کیا جاتاہے پھر بھی یہ عوام امن پسند رہتی ہے لیکن ہماری امن پسندی کا ناجائیز فائدہ جموں والے لے جاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا