بی ڈی او توقیر نے بلاک لمبیڑی میں ملازمین کا اجلاس طلب کیا

0
0

عمر ارشد ملک
راجوری //بی ڈی او لمبیڑی ڈاکٹرمحمد توقیر نے بلاک کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلاک ملازمین کے ساتھ تعریفی میٹنگ کی اور دیہی ترقی و پنچایتی راج کی اسکیموں کا جائزہ بھی لیا۔ یاد رہے ڈاکٹر توقیر حال ہی میں تعینات ہوئے ہیں اور ان کے پاس دو بلاکوں کا چارج ہے بلاک سیوٹ اور ایڈیشنل لمبیڑی کا چارج بھی ان کے پاس ہے۔اس موقعہ پر بلاک لمبیڑی کے جی آر ایس، وی ایل ڈبلیو، انجنیئر ونگ اور دیگر ملازمین بھی خاص طور پر موجود تھے۔ بی ڈی او لمبیڑی نے اس موقع پر اپنے سٹاف سے تعریفی ملاقات کی اور پھر پنچایت سطح پر دیہی ترقی کی اسکیموں کی تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر ملازمین نے بھی اپنی اپنی پریشانیوں کو بی ڈی او لمبیڑی کے سامنے رکھا۔ وہیں بی ڈی او توقیر نے کہا کہ ملازمین کے تمام مسائل کا ازالہ کرنے کی کوشش کروں گا لیکن زمینی سطح پر کام کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو ترجیح دی جائے اور ضرورت مندوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا