لازوال ڈیسک
جموںحد متارکہ پر کشیدگی کے دوران بھی طارق خان کی ایک اور فلم جموں اور پونچھ میں شوٹ کی گئی جسے آنے والے یو کے ایشین فلم فسٹیول کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے طارق خان اور ان کی ٹیم کی فلموں آئیڈینٹٹی کارڈ، منتوستان اور لیحاف نے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے ۔وہیں راحت کاظمی اور کنور شکتی سنگھ کی لکھی گئی فلم اور ساقی شاہ کی ہدائت میں طارق خان اور زیبا کی فلم دو بینڈ ریڈیو منفرد فیچر فلم بنی ہے ۔اس سلسلہ میں طارق خان کا کہنا ہے کہ ستر کی دہائی میں ہمالیہ کے ایک گاﺅں میں سیٹ ہوئی جہاں لوگوں نے ریڈیو نہیں دیکھا ہوا تھا اور پہلا ریڈیو کس طریقے سے بے ترتیبی کا باعث بنا ۔وہیں اس فلم میں پردھومان سنگھ معروف ایکٹر کو اس فلم میں اہم کردار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ این ایس ڈی سینئر ایکٹریس نیلو ڈوگرہ اور یو کے سے وابستہ معروف ایکٹر جتندر رائے ،طارق خان ، رتو راجپوت، راحت علی کاظمی، ذاہد قریشی ، حسن خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس سلسلہ میں فلم ہدائت کار ساقی شاہ نے کہا کہ فلم کی آج کے وقت میں افادیت ہے کیونکہ یہ لالچ کے متعلق ہے اور بتاتی ہے کہ مایوسی اور ڈپریشن کی طرف کس طرح جاتا ہے۔واضح رہے اس فلم کو تجارتی طور پر سال کے آخر میں جاری کیا جائے گا ۔