جاپان میں 5.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے

0
0

یو این آئی
ٹوکیو، // جاپان کے جنوب مغربی علاقہ صوبہ واکایاما کے قریب جزیرہ نما میں بدھ کو زلزلہ کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.2 تھی۔زلزلہ کے یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 53 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز 33.8 ڈگری شمالی طول البلد اور 134.9 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔توکوشیما، شکا، وساکا، ھیوگو اور نارہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔زلزلہ کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی الرٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔ژنہو

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا