پلوامہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے

0
0

ایک نوجوان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا
یواین آئی

سرینگرجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنگلینہ گا¶ں میں بدھ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک نوجوان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے پنگلینہ گا¶ں کے نائیک محلہ میں بدھ کے روز شوکت احمد نائیک ولد محمد یوسف نائیک نامی ایک25 سالہ نوجوان پر نقاب پوش بندوق برداروں نے اس کے گھر کے نزدیک گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوا۔ایک پولیس عہدیدار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان کوفوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔واقعہ کے فوراً بعد فوج اور ایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کرکے مرتکبین کی تلاش شروع کی۔دریں اثنا دفاعی ترجمان نے اس رپورٹ کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ مہلوک نوجوان ایک فوجی اہلکار تھا۔انہوں نے بتایا کہ شوکت ایک بگوڑا تھا اور اس نے بحیثیت فوجی حلف نہیں اٹھایا تھا۔دفاعی ترجمان نے یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہا ‘ریکروٹ شوکت احمد نائیک ولد محمد یوسف نائیک نے فوجی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا تھا۔ وہ15 جنوری 2018 کو ٹیریٹوریل آرمی میں بھرتی ہوا تھا۔ وہ 21 مارچ 2018 کو جیک لائی رجمنٹل سنٹر پہنچا۔ 14 ستمبر 2018 کو تین روزہ لیو پر چلا گیا لیکن واپس نہیں آیا’۔بیان میں کہا گیا ‘اسے 17 ستمبر 2018 کو بگوڑا قرار دیا گیا۔ چونکہ اس نے بحیثیت فوجی حلف نہیں اٹھایا، اس لئے وہ ایک عام شہری تھا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا