پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہند۔پاک افواج کا آمنا سامنا

0
0

پونچھ راولاکوٹ تجارت معطل
ناظم علی خان

پونچھجموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کے روز لائن آف کنٹرول پر دو الگ الگ مقامات پر ہند۔ پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے چکن دا باغ علاقے میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پونچھ راولاکوٹ روڑ کے ذریعے ہونے والی دو طرفہ تجارت کو احتیاطی طور پر معطل کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ طرفین کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلہ کے دوران دو گولے چکن دا باغ میں واقع ٹریڈ سینٹر کے نزدیک گرے جس کے نتیجے میں کچھ ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا ‘گولہ باری کے پیش نظر دوطرفہ تجارت کو احتیاطی طور پر معطل کیا گیا’۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گولہ باری کے تبادلہ کے دوران دو گولے ٹریڈ سینٹر کے نزدیک گرے، اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کچھ ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ سینٹر کے قریب دو گولے گرے اور لوگوں کو فوراً زیر زمین بنکروں میں منتقل کیا گیا تھا۔قبل ازیں پونچھ کے کھاری کارمارہ علاقے کے گل پورہ سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کی صبح قریب دس بجے صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طرفین نے لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کی چوکیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرکے نشانہ بنایا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر طرفین کے درمیان تنا¶ بام عروج ہے جس کے باعث سرحدی علاقے کے لوگوں کو اپنا تمام مال ومتاع چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا