ہندوستان نائس ’ ویانا اور لوکارنو معاہدہ کو اپنائے گا

0
0

یو این آئی
نئی دہلی’ // حکومت نے ٹریڈ مارکس کے رجسٹریشن کے مقصد کے لئے سامان اور خدمات کی بین الاقوامی درجہ بندی کے لئے نائس معاہدہ ’ٹریڈ مارکہ کے علامتی عناصر کی بین الاقوامی درجہ بندی کے قیام کے لئے ویانا معاہدہ صنعتی ڈیزائن سازی کی بین الاقوامی درجہ بندی کے قیام کے لئے لوکارنو معاہدہ کو اپنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج مرکزی کابینہ نے مارکہ کے اندراج کے مقصد کے لئے سامان اور خدمات کی بین الاقوامی درجہ بندی کے لئے نائس معاہدہ کی تجویز،رجسٹریشن آف مارکس کے مقصد کے لئے سامان اور خدمات کی بین الاقوامی درجہ بندی کی تجویزکو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ معاہدوں کی مذکورہ تجاویز کی منظوری سے ٹریڈ مارک اور ڈیزائن کی درخواستوں کے نظام کی درجہ بندی سے ہندوستان میں حقو ق املاک دانش کے لئے مدد فراہم ہو گی۔
یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا