وزیراعظم مودی ریاستی عوام کو جمہوری حق فراہم کریں: عمر عبداللہ
کے این ایس
سرینگرریاست کے سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاستی عوام کو اپنا جائز جمہوری حق فراہم کیا جائے تاکہ لوگ اپنی سرکار کا خود انتخاب کریں۔خیال رہے عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار بدھوار کو نریندر مودی کی اپیل جس میں انہوں نے ملکی عوام سے لوک سبھا انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر پولنگ مراکز کا رخ کرنے کی اپیل کی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاست کے سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاستی عوام کو اپنا جائز جمہوری حق فراہم کیا جائے تاکہ عوام اپنی سرکار کا خود انتخاب کرے۔سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ریاستی عوام کو اپنا جائز جمہوری حق دیا جائے تاکہ لوگ اپنی سرکار کا خود انتخاب کرے“۔ عمر عبداللہ نے نریندر مودی کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگوں کو جمہوری طریقے پر اپنی من پسند حکومت منتخب کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائے “۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کو راستہ فراہم کرتے ہوئے ریاستی عوام کو جمہوری موقعہ فراہم کیا جائے تاکہ لوگ اپنے من پسند حکومت کا انتخاب کریں۔این سی لیڈر اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کواجازت دی جائے تاکہ وہ ریاست میں ووٹ ڈال کر اپنی من پسند حکومت تشکیل دیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے من چاہی سرکار کو متعین کرنے سے بہتر ہے کہ لوگوں کو موقعہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ الیکشن عمل کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔لہٰذا ہمیں اپنا جمہوری حق فراہم کیا جائے تاکہ لوگ اپنی من پسند حکومت کا انتخاب کریں۔خیال رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھوار صبح کو سماج کے مختلف طبقوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 2019لوک سبھا انتخابات میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں تاہم مودی کی اپیل کے فوراً بعد ہی عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھاجپا پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ریاست جموں کشمیر کے عوام کو قید کردیا ہے۔عمر عبداللہ نے بتایا کہ ”بڑی خوشی کی بات ہے کہ اپیل کے ذریعے ووٹوں کی تعداد کو بڑھایا جارہا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ بی جے پی حکومت نے ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کو معطل کرتے ہوئے ریاستی عوام کو جان بوجھ کر قید کردیا ہے۔یاد رہے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے چندروز قبل 2019لوک سبھا انتخابات کا شیڈول جاری کئے جانے کے بعد مقامی سیاسی پارٹیوں نے ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا منعقد نہ کرائے جانے کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔