جے ایم سی میئر نے وارڈ 74کا کیا دورہ ،عوامی مسائل کا لیا جائزہ

0
0

متعلقہ آفیسران کو ازالے کی ہدایات جاری
لازوال ڈیسک
جموںجموں میونسپل میئر چندر موہن گپتا نے وارڈ نمبر74کے علاقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کی ۔اس موقع پر موصوف کے ہمراہ کارپوریٹر صحبت علی، بشم سنگھ، نکو ملک، ذوالفقار علی ، گووند سنگھ و دیگران موجود تھے۔اس دوران میئر موصوف مقامی عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کا جائزہ لیا اور عوامی شکایات کو سماعت کیا جہاں مقامی عوام نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائیٹیں ناکارہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں سے بھی عوام کو نجات دلائی جائے ۔وہیں میئر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔انہوں نے مقامی عوام سے بھی کہا کہ کوڑے کرکت کو کوڑھے دان میں ڈالا جائے۔میئر نے مزید کہا کہ حکومت عوامی ترقی کی خواں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا