انتخابات کے دوران افسران و اہلکاراں کو متحرک رہنے کی ہدایت
کے این ایس
سرینگرڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پولیس درباروں سے خطاب کرنے کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقعے پر ڈی جی پی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو انتخابات کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پولیس درباروں سے خطاب کرنے کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈی جی پی کے ہمراہ آئی جی پی کشمےر بھی تھے جنہوں نے پولےس درباروں سے خطاب کرنے کے علاوہ افسران کے ساتھ سےکورٹی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا۔اس دوران ڈی جی پی نے افسران پرزور دےا کہ وہ آنے وا لے ا نتخابات کو خوش اصلوبی سے انجام دےنے کےلئے ہر ممکن سیکورٹی انتظاامات کو بروئے کار لائےں۔ڈی جی پی نے پہلے پلوامہ پولےس لائنز اور بعد میں اونتی پورہ پولےس لائنز میںافسروں اور جوانوں کے دربار سے خطاب کےا۔ اپنے خطاب میں ڈی جی پی نے پلوامہ پولےس کی سراہنا کی جنہوں نے مختلف جرائم کے خلاف قابل فخر خدمات انجام دئے۔انہوں نے کہا کہ پولےس کی کوششوں اور قربانوں کی بدولت ہی دہشتگردی کی طرف جوانوں کی رقبت بتدرےج کم ہوئی ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولےس اور دےگر سیکورٹی فورسز کی طرف سے مشترکہ کوششوں اور قربانیوں کی بدولت رےاست میں امن و امان کی صورتحال کو کافی حد تک بحال کےا گےا۔ انہوں نے کہا کہ پولےس اور سیکورٹی فورسز مل کر ہر اُس سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہےں جو رےاست میں امن و امان میں رخنہ ڈالنے کےلئے ملک دشمن عناصر کی طرف سے کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولےس اہلکاروں کو چاہے کہ وہ دوران ڈیوٹی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرےں تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی پرےشانی کا سامنا نہ ہو اور غےر قانونی سرگرمےوں میںملوث افراد ہمےشہ ڈر اور خوف کا شکار ہو۔ اس دوران عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختےار کرنے کے ساتھ ساتھ زےادہ سے زےادہ پولےس کی طرف سے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔اسپیشل پولیس افسران کی فلاح و بہبود پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ پولےس ہےڈ کواٹرس نے حال ہی مےں اےس پی اوز کی فلاح بہبود کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہےں اور آنے والے وقت میں ان کے لئے اور بھی مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ محکمہ اور رےاست کے عوام کےلئے بہتر خدمات انجام دے سکیں۔