میر واعظ کی دہلی طلبی اور جماعت پر پابندی

0
0

16مارچ کو مکمل ہڑتال کی جائے: متحدہ مجلس علمائ
کے این ایس
سرینگرمتحدہ مجلس علماءنے پارٹی سرپرست میر واعظ عمر فاروق کو این آئی اے کی طرف سے سمن جاری کئے جانے اور پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی طلب کرنے اور جماعت اسلامی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 16مارچ 2019سنیچر وار کو کشمیر بند کی کال دی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق متحدہ مجلس علما ءنے منگلوار کو مرکزی دفتر واقع راجوری کدل میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی سرپرست اور حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے سمن جاری کرنے اور انہیں پوچھ گچھ کے لئے نئی دہلی طلب کرنے کے علاوہ جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے جیسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے 16مارچ 2019سنیچر وار کو کشمیر بند کی کال دی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران علما کے مشترکہ فورم ’متحدہ مجلس علمائ‘ نے عوام سے سنیچر وار کو حکومتی کارروائیوں کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔ریاست کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو سمن جاری کرنے اور جماعت اسلامی جموں وکشمیر کو غیر قانونی قرار دے کر اس پر 5برس تک پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے عوام سے جمعہ کو حکومتی ظلم وجبر کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا