معاملہ درج ،شک کی بنیاد پر پوچھ تاچھ کیلئے دو لوگوں کو حراست میں لیا
دیپک شرما
کشتواڑ //ضلع ہسپتال کشتواڑ میں سے تین بچوں کی لعش بر آمد ہوئیں۔جانکاری کے مطابق ضلع ہسپتال کشتواڑ کے کوڑے دان میں ایک شخص نے م±ردہ بچہ دیکھا ۔وہیں اس شخص نے بروقت میڈیا اور ہسپتال میں تعینات ملازمین کو جانکاری دی۔کچھ دیر بعد ایک اور بچے کی نعش بیت الخلاءسے ملی اور ہسپتال کے ساتھ ایک پتھر کے پاس سے ایک اور بچے کی نعش ملی ۔واضح رہے ضلع ہسپتال کشتواڑ سے تین بچوں کی نعشیں بر آمد کی گئیں ۔اسی سلسلہ میں ایس ایچ او کشتواڑ بشیر خان ،ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر ایاز احمد موقعہ پر پہنچے اورہسپتال کا سارا ریکارڈ اپنے قبضے میں لیا۔وہیں ان انسانیت سوز مظالم کے خلاف ایف آئی آر ر نمبر 33زیر دفعہ 188 کے طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اوردو افراد کو شک ش±بہ پر پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس ضمن میںضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال کشتواڑمیں تین بچوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہےں جس میں ایک بچہ سات مہینے کا ہے، دوسرا دو مہینے اور تیسرا کچھ دن کا ہے اورڈاکٹروں کے مطابق ان تینوں بچوں کو رحم مادر میں ہی ختم کر دیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ ایسے انسانیت سوز مظالم کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔