رمضان کا معاملہ مناسب نہیں ہے :بی جے پی

0
0

یواین آئی

نئی دہلیبھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا الیکشن کے دوران رمضان کے معاملے کو اٹھانے او راسے متنازعہ بنانے پر کانگریس’ ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی رمضا ن المبارک کے مہینے میں انتخابات ہوئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر او روزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ سال رمضان کے دوران کیرانہ کا ضمنی الیکشن ہوا تھا جس میں ان کی پارٹی ہار گئی تھی ۔ رمضان المبارک میں درجنوں مرتبہ الیکشن ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کے دوران بھی ہولی’ چیت ’ نوراتری کا تہوار ہے لیکن سیاسی جماعوتں کے رہنما سوال صرف رمضان کے سلسلے میں اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے مایوسی میں مذہبی معاملات اٹھاکر سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے کہا کہ بہت سے لوگ روزہ رکھنے کے دوران کام کرتے ہیں۔ مذہبی معاملات کے سلسلے میں سیاست نہیں کی جانی چاہئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا