یواین آئی
نئی دہلیصدر کانگریس راہل گاندھی نے آج اس تمہید کے ساتھ کہ پانچ سال پہلے ملک میں جہاں “اچھے دن” کہتے ہی “آئیں گے ”کا جوابی نعرہ لگتا تھا، وہیں آج کسی سے بھی کہو “چوکیدار” تو جواب آتا ہے “چور ہے ”استدلا ل کیا کہ منظر نامہ بدلنے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑہ اور راجستھان میں اچھے دن کا پول دن کھلنے کے بعد ہی وہ انقلاب آیا جس میں دس دن کے وعدے پر کسانوں کا قرض معلنہ میعاد کے اندر معاف کر دیا گیا۔ میرا بوتھ میرا گورو کنونشن سے اپنے خطاب میں مسٹر گاندھی نے کہا سبز انقلاب سے آئی ٹی انقلاب تک ہر نئے انقلاب سے اس ملک کو کانگریس کے عہد میں ہمکنار کرایا گیا ہے ۔ دوسری طرف آج پاکستان میں موجود جیش محمد کا دہشت گرد مسعود اظہر کو بی جے پی کے عہد میں ہندستان سے قندھار پہنچایا گیا ۔ چین کی ڈوکلام دراندازی کو بھی مسٹر گاندھی نے مسٹر مودی کی کمزور قومی قیادت پر محمول کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے کسی ایجنڈے کے بغیر چینی سربراہ سے ملاقات کی۔ اس استدلال کے ساتھ بی جے پی اور آر ایس ایس کے پاس خوف اور نفرت کی سوچ کے علاوہ کچھ نہیں انہوں نے کہا اس پس منظر میں قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک میں انگریزوں سے لوہا لینے والے مہاتما گاندھی کی سوچ کو آ گے بڑھانا ہے یا[ خوف اور نفرت سے عبارت] گوڈسے کی سوچ کو۔ رافیل اور ملک کی دولت لے کر بھاگنے والوں کو حوالے بھی انہوں نے مودی حکومت کو بری طرح ناکام قراردیا۔ قبل ازیں دہلی کانگریس کی صدر شیلا دکشت نے آج دہلی کے بوتھ ورکروں کو جھنجھوڑا کہ وہ ریاست میں لوک سبھا کی ساتوں سیٹو ںپر کامیابی کے جذبے سے کام کریں۔ میرا بوتھ میرا گورو کنونشن سے اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کانگریس کو بوتھ ورکر پوری محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کسی بھی نقصان کی صورت میں پارٹی قیادت کے سامنے جواب دہ ہونا ہے کہ آخر کہاں کیا کمی رہ گئی تھی۔ صدر کانگریس راہل گاندھی، سابق ریاستی وزیر ہارون یوسف، پی سی چاکو، جے پی اگروال، اجے ماکھن کی موجودگی میں محترمہ دکشت نے بوتھ ورکروں کی حوصلہ افزائی کی ۔