ایک ریلی میں پہلی بار راہل، سونیا اور پرینکا ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئیں گے
یواین آئی
احمد آبادکانگریس کی قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کل یہاں ہوگی جس کے بعد راجدھانی گاندھی نگر کے نزدیک اڈالج کے تری مندر میں منعقدہ ایک ریلی میں پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی، ان کی والدہ سونیا گاندھی اور بہن پرینکا گاندھی واڈرا پہلی بار ایک ہی عوامی اسٹیج پر نظر آئیں گے ۔ گجرات میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کمیٹی کے صدر ہاردک پٹیل کل ہی کانگریس میں باضابطہ طریقہ سے شامل ہوں گے ۔ ورکنگ کمیٹی اور ریلی پہلے 28فروری کو ہونے والی تھیں لیکن سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر اسے ایک دن پہلے ہی ملتوی کردیا گیا تھا۔