عبوری روک سے سپریم کورٹ کا انکار
یواین آئی
نئی دہلیسپریم کورٹ نے جنرل زمرہ کے اقتصادی طور سے پسماندہ طبقہ کو 10 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ پر عبوری روک لگانے سے پیر کو انکار کر دیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کوئی عبوری حکم جاری نہیں کرے گی۔سماعت کے دوران درخواست گزار تحسین پوناوالا کی جانب سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ اس معاملہ کو آئینی بنچ کے سامنے بھیجا جانا چاہیے ، کیونکہ اس میں آئین کے بنیادی ڈھانچے پر سوال کھڑاہوتاہے ۔اس پر جسٹس گوگوئی نے کہا کہ وہ اس معاملہ کو آئینی بنچ کے سپرد کیا جائے یا نہ کئے جانے سے منسلک نکات پر اگلی سماعت کے لیے غور کریں گے ۔ اگلی سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔عدالت جنرل زمرہ کے اقتصادی طور سے پسماندہ لوگوں کو ملازمتوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کے مرکز کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کر رہی ہے ۔عدالت عظمی نے گزشتہ سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ سے اندرا ساہنی معاملہ میں عدالت کی آئینی بنچ کے 50 فیصد ریزرویشن کی زیادہ سے زیادہ حد کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔اس سے پہلے اسی معاملہ میں پوناوالا، یوتھ فار اکویلٹی، جیون کمار، وپن کمار اور پون کمار وغیرہ کی درخواستوں پر عدالت نوٹس جاری کر چکا ہے ۔ اب تمام درخواستوں پر عدالت ایک ساتھ سماعت کرے گی۔