اچھے دن کے بارے میں بھاجپاجواب دے

0
0

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات نہ کرانا حکومت کی ناکامی:مایاوتی
یواین آئی

نئی دہلیبہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا کے عام انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات نہ کرانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارتی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناکامی ہے ۔محترمہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،“جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھاانتخابات کے ساتھ نہ کرانا مسٹر نریندر مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔جو سلامتی دستے لوک سبھا انتخابات کراسکتے ہیں وہی اسی دن وہاں اسمبلی انتخابات کیوں نہیں کراسکتے ؟مرکز کی دلیل بے تکی ہے اور بی جے پی کا بہانا بچکانا ہے ۔”لوک سبھا کے عام انتخابات کا اعلان کردیاگیا ہے اور اس کے ساتھ کئی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کرائے جارہے ہیں لیکن جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سکیورٹی وجوہات سے ٹال دئے گئے ہیں۔حالانکہ ریاست میں لوک سبھا کی چھ لوک سبھا سیٹوں پر پارلیمانی انتخابات ہوں گے ۔مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی وعدوں کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کو‘اچھے دن آئیں گے ’ وعدے کا جواب دینا چاہئے ۔ بی ایس پی صدر نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بی جے پی حقیقی موضوعات کے بجائے قوم پرستی اور قومی سلامتی کے معاملے پر انتخابی میدان میں اتررہی ہے لیکن وہ گذشتہ عام انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر خاموش ہے ۔ بی جے پی کو اپنے وعدوں کے سلسلے میں ملک کے کروڑوں افراد کو جواب دینا چاہئے ۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی قوم پرستی اور قومی سلامتی کے معاملے پر لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اتررہی ہے ۔ بی جے پی جوچاہے کرے لیکن پہلے کروڑوں غریبوں’ مزدوروں ’ کسانوں’ بے روزگاروں وغیرہ کو بتائے کے اچھے دن لانے اور دیگر خوشنما وعدوں کا کیا ہوا؟ کیا ہوا ہوائی ترقی ہوا کھانے چلا گیا؟” انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن نہیں کرانے کے فیصلے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا