اصغر افغان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے افغانی بلے باز بن گئے

0
0

یو این این
نئی دہلی افغانستان ٹیم کے کپتان اصغر افغان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر نے والے تیسرے افغانی بلے باز بن گئے ۔ انہوں نے گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیل کر کیریئر کے 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، افغانستان کی طرف سے اس سے قبل محمد نبی اور محمد شہزاد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، محمد نبی 2565 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد شہزاد نے 2562 رنز بنا رکھے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا