اڑی شاہ تلاب میں ایک روزہ پیغام مصطفی ؑ کانفرنس اختتام پذیر

0
0

ایم شفیع رضوی
سانبہ// ضلع سانبہ کے باڑی شاہ تلاب میں قوم و ملت کے نوجوان طبقہ کی طرف سے ایک روزہ عظیم الشان پیغام مصطفی ؑکانفرنس انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی کانفرنس میں شرکاءاجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حافظ احادیث کثیر حضرت علامہ مولانا صغیر احمد رضوی جوگھنپوری یو پی نے پیغمبر دوجہاں حضرت محمدﷺ وسلم کی سیرت پاک پر ایک مفصل مدلل خطاب فرمایا اور ساتھ ہی ساتھ تمام حاضرین سے اور قوم و ملت سے یہ گزارش کی کے علماءاکرام جو وارثین انبیاءہیں ان کی عظمت و توقیر قوم پر لازم ہے کیونکہ انہی کی وجہ سے دین ہمارے پاس محفوظ ہے قوم مسلم پر فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی قوم کے علماءاور ائمہ مساجد کا ادب و احترام بجالائیں۔ کانفرنس میں آل انڈیا تنظیم علمائ اسلام کے ریاستی صدر مولانا مفتی فرید احمد شاہ مصباحی مولانا حفیظ احمد رضوی اعلانیہ تنظیم علماءاسلام کی ضلع صدر سانبہ مولانا سرفراز احمد قادری مولانا عبدالقیوم نعیمی مولانا لیاقت علی نعیمی مولانا مزمل حسین رضوی نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں دیگر اور علمائے کرام نے بھی شرکت فرمائی جن میں مولانا سید سرفراز احمد رضوی ،مولانا عبدالغنی رضوی، حافظ مشتاق احمد، مولانا خالد حسین وغیرہ۔ اس کانفرنس کے موقع پر ضلع سانبہ میں دینی خدمات سرانجام دینے پر مولانا سرفراز احمد قادری کے ہاتھوں مولانا حفیظ احمد رضوی کو رضا ٹرسٹ کی طرف سے ایوارڈ بھی دیا گیا اور حضرت مولانا مفتی سید فرید احمد شاہ مصباحی کے ہاتھوں مولانا حفیظ احمد رضوی کو شال پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی رمضان سٹار جموں و کشمیر کے چیئرمین مولانا سید ساحل رضا اور ان کے دیگر نوجوان ساتھیوں کی طرف سے کانفرنس میں آنے والے مہمانوں کے لیے لنگر کا معقول اہتمام کیا گیا ۔کانفرنس میں علمائے کرام اور لوگوں شمولیت کرنے پر مولانا سید ساحل رضا نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کانفرنس کا اختتام پر ریاست اور ملک کی سلامتی اور امن بھائی چارہ کے لیے دعا کی گئی کانفرنس کا اختتام لنگر کی تقسیم پر ہوا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا