نورمحمد ترالی
سرینگر // آل ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ریاستی نائب صدر چوہدری خالد شجاع بڈھانہ نے یہاںاپنے ایک بیان میں کہا کہ گجر بکروال طبقہ کو ہمیشہ ووٹ بینک کے طور استعمال کیا گیا اور کبھی بھی اس طبقہ کی تعمیر ترقی کیلئے مثبت رویہ اختیار نہیں کیا گیا اگرچہ یہ طبقہ ہمیشہ نیشنل کانفرس کو اپنا ووٹ دیتا رہا لیکن اس جماعت نے اس طبقے کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا آج اگر یہ طبقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے تو اسکی ذمہ دار نیشنل کانفرس ہے انہوں نے کہاں کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی اصلیت ا±س وقت سامنے آئی جب انہوں نے پچھڑے طبقات کی ترقی کو لیکر اعتراض جیتایا اگر یہ طبقہ ان دونوں جماعتوں سے دور نہیں ہوا تو کبھی اس طبقے کے لوگ ترقی نہیں کرپائےں گے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ گجر بکروال طبقہ نیشنل کانفرس اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے ان دونوں جماعتوں کی مخالفت کرے انہوں نے مزید کہا کہ میں سجاد غنی لون کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کم ازکم اننت ناگ سے گجر لیڈر چودھری ظفر علی کھٹانہ کو پارلیمانی انتخابات کے لیے منڈیٹ دیکر نمائندگی کا موقعہ فراہم کیا اور نیشنل کانفرس و پی ڈی پی اس طبقہ کے کسی فرد کو تحصیل صدر بنانے کیلئے بھی تیار نہیں ہے وہیں سماجی کارکنان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو صیح راستے بتائےں تاکہ طبقہ تعمیر اور ترقی کی طرف گامزن ہو۔