یو این آئی
جے پور ، //راجستھان گوجر سمیت پانچ ذاتوں کو انتہائی پسماندہ طبقہ (ایم بی سی) میں پانچ فیصد خصوصی ریزرویشن کے معاملے میں ہائی کورٹ میں پیر کو سماعت ہوگی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے راجستھان پسماندہ طبقات ترمیمی ایکٹ ۔ 2019 کے تحت گوجر سمیت پانچ ذاتوں گاڑیا لوہار، بنجارہ، ریبار¸ اور را ئکا کو ایم بی سی میں پانچ فیصد خصوصی ریزرویشن کو گزشتہ دنوں عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کر چیلنج کیا گیا تھا۔ اس میں چیف سکریٹری، پرسنل سیکرٹری، گوجر لیڈر کروڑی سنگھ اور ہمت سنگھ گوجر کو فریق بنایا گیا۔ مسٹر ہمت سنگھ گوجر نے آج بتا یا کہ اس معاملے میں پیر کو ان کی طرف سے جواب پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری مانگ 50 فیصد کے اند ر موجود دیگر پسماندہ طبقات کے 21 فیصدریزرویشن میں ہی پانچ فیصد دینے کی رہے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریزرویشن کے حق میں گوجروں کی طرف سے دوبارہ احتجاج کرکے ریل پٹری جام کر دینے کے بعد ریاستی سرکار نے اسمبلی میں راجستھان پسماندہ طبقات ترمیمی ایکٹ ۔ 2019 کو منظور کرکے اسکے تحت گوجر سمیت گاڑیا لوہار ،بنجارہ ، ریباری اور رایکا پانچ ذاتوں کو ایم بی سی میں پانچ فیصد خصوصی ریزرویشن دینے کا التزام کیا تھا ۔ یو این آئی