ہسپتالوں میں کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے مہم کا آغاز کیا
تنہا ایاز
ُؒپلوامہ جنوبی ضلع پلوامہ میں 93629بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے اس سلسلے میں اولڈ ہسپتال پلوامہ میں ایڈشنل ڈپٹی کمیشنر پلوامہ چودھری محمد یاسین نے ایک نوزائد بچے کو پلس پولیو مخالف قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیاکاکاپورہ کے ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر شہنواز نے اس مہم کی شروعات کی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں 470پلس پولیو کے مراکز قائم کےے گئے تھے اور ضلع میں 93629بچوں کو پلس پولیو مخالف قطرے پلائے گئے۔ اُولڈ ہسپتال پلوامہ میں ایڈشنل ڈپٹی کمیشنر پلوامہ چودھری محمد یاسین نے اس مہم کا آغا ز کیا۔اس موقعے سی ایم اُو پلوامہ ڈاکٹر محمد جعفر کے علاوہ کئی ڈاکٹر موجود تھے۔ نمائندے کے مطابق ضلع میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لےے 532آشا ورکروں اور 555آنگنواڑی وکروں کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔ ادھر پرائمیری ہیلتھ سنٹر کاکاپورہ میں اس مہم کاآغا ز انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہنواز نے کیا۔ اس موقعے پر وادی کے نامور سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ کے کئی ملازمین موجود تھے۔اس مہم کے موقعے پر غمگین مجید ناربلی نے بھی کئی بچوں کو پلس پولیو مخالف قطرے پلائیے۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق پلس پولیو کے سلسلے میں پلوامہ ، راجپورہ ، کاکاپورہ ، پانپورہ ، شوپیان کے ہسپتالوں میں کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی ۔ والدین پانچ سال تک کے بچوں کو متعلقہ پولیو سنٹڑ پر جاکر پولیو مخالف قطرے پلا رہے تھے۔